رومانیہ: ہسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 9افراد ہلاک
بخارسٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی اٹھارٹی کے مطابق رومانیہ کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک سال کے کم عرصے میں آگ لگنے کا یہ تیسرا بڑا جان لیوا واقعہ ہے۔ فائر فائٹرز نے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے (08:00 GMT) سے کچھ دیر پہلے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر کونسٹانٹا کے ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا۔آگ اتنی شدت کے ساتھ پھیلی کہ اس پر قابو پانے کے لیے مزید دیگر کاوٗنٹیز سے اضافی فائرفائٹرز کی مدد طلب کرنا پڑی۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مریض ہسپتال کی نچلی سطح سے کھڑکیوں سے باہر کود رہے ہیں اور فائر فائٹرز لوگوں کو باہر لے جا رہے ہیں۔عبوری وزیر صحت اٹیلا کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ہسپتال میں 113مریض زیرعلاج تھے جبکہ ان میں 10انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھے۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے سائٹ کے قریب موبائل ٹرائیج یونٹ لگایا جبکہ درجنوں مریضوں کو نکال کر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ایک کروڑ نوے لاکھ آبادی پر مشتمل یورپی یونین میں شامل رومانیہ میں گزشتہ بارہ مہینوں میں پہلے ہی دوبارہسپتالوں میں آگ لگ چکی ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر موجود ہیلتھ کئیرز کے حفاظتی انتظامات پر سنجیدہ سوال اٹھاے جارہےہیں۔
Tags #ConstantaHospital #CsekeAttila #Death #Fire #Firefighters #Healthcarefacility #HealthMinister #patients #Romania
Check Also
کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو
میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …
فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف
خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …
چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …
لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز
منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …
نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان
کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …