Breaking News
Home / انٹر نیشنل / روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں،امریکی صدر

روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں،امریکی صدر

HELSINKI, FINLAND - JULY 16: U.S. President Donald Trump (L) and Russia's President Vladimir Putin (R) hold a joint press conference after their bilateral meeting in Helsinki, Finland on July 16, 2018. (Photo by Stringer/Anadolu Agency/Getty Images)

روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں،امریکی صدر

روسی صدرکے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنی ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ،گفتگو

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین کا گروپ سات کےاجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔

امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔ اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پوتین کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔

سات ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی، اٹلی جاپان اورامریکا پر مشتمل گروپ ایک چھوٹا گروپ ہے۔ اس کے ارکان کا اجلاس میں غیر حاضر رہنا اس کی سرگیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنی ہے۔ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar