Home / انٹر نیشنل / روسی دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک ، متعدد زخمی

روسی دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک ، متعدد زخمی

روسی دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز ماسکو کے جنوب مشرق میں ایک روسی دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ریاضان علاقے کی مقامی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ہولناک حادثے میں 15افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وزارت نے پہلے ایک بیان میں کہا کہ سترہ افراد زخمی ہوئے ، ان میں سے سات کی موت ہوگئی ، ایک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور نو لوگوں کی جسمانی حالت کا ابھی تک کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔ اس سے قبل حکومت نے کہا تھا کہ ریجن علاقے میں پی جی یو پی لاسٹک فیکٹری میں “تکنیکی عمل اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں” کے نتیجے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔یہ فیکٹری ماسکو سے 180میل کے فاصلے میں لیسنوئے گاوں میں واقع ہے اور یہاں انڈسٹری کے استعمال کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ وزارت ایمرجنسی نے کہا کہ اسے پہلی بار یہ اطلاع ملی کہ پلانٹ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:22 بجے آگ لگی ہے۔مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت 17 افراد پلانٹ کی ورکشاپ کے اندر موجود تھے۔وزارت نے کہا کہ اس نے علاقے میں 170 سے زائد ریسکیو اہلکار تعینات کیے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید …

Skip to toolbar