Home / شوبز / روزے اور عبادات کےساتھ ریاضت بھی کرتی ہوں ‘ عینی طاہرہ

روزے اور عبادات کےساتھ ریاضت بھی کرتی ہوں ‘ عینی طاہرہ

روزانہ ریاضت کسی بھی گلوکار کےلئے ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے ‘ انٹر ویو

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے اور عبادات کے ساتھ ریاضت بھی کرتی ہوں ،ایک دن ریاضت چھوڑنے سے گلوکار کی کئی روز کی محنت ضائع ہو جاتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے کہا کہ میں روزے کا بھرپور اہتمام کرتی ہوں اور عشاءکی نماز کے بعد آدھے سے ایک گھنٹے تک ریاضت کرتی ہوں کیونکہ یہ کسی بھی گلوکار کے لئے ٹانک ہے ۔ جتنے بھی نامور گائیک ہیں ان کا معمول ہے کہ وہ ریاضت میں ناغہ نہیں کرتے اور میں نے بھی اسے معمول بنا رکھاہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar