Breaking News
Home / صحت / روزانہ کچھ دیر ورزش کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے،شنیرا اکرم

روزانہ کچھ دیر ورزش کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے،شنیرا اکرم

30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، سماجی کارکن

ڈیلی پاکستان آن لائن

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا نے کہا ہے کہ روزانہ کچھ دیر ورزش کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر لی گئی ایک پرانی تصویر کے ساتھ ڈپریشن سے بچاﺅکا حل شیئر کیا۔شنیرا کا ذہنی صحت، اضطرابی کیفیات اور افسردگی کے خاتمے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ساحلِ سمندر پر سورج کی شعاعوں میں 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔شنیرا نے کہا کہ خود کو جسمانی طور پر تندرست رکھ کر ہم کئی ذہنی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔شنیرا نے لکھا کہ لاک ڈاﺅن کی غیر یقینی صورتحال میں بھی اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کےلئے جو کرنا پڑے کریں۔واضح رہے کہ شنیرا سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں، شنیرا اکرم کا اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میںانہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاﺅن میں نرمی ہوتی ہے تو لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں کیونکہ کورونا سے پاک پاکستان کی ذمہ داری اب ہماری ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar