Breaking News
Home / پاکستان / روجھان کے علاقہ سونمیانی میں کچے کے جرائم پیشہ افراد تین پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے روپوش ہو گئے

روجھان کے علاقہ سونمیانی میں کچے کے جرائم پیشہ افراد تین پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے روپوش ہو گئے

روجھان کے علاقہ سونمیانی میں کچے کے جرائم پیشہ افراد تین پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے روپوش ہو گئے

پولیس کی نفری اشتہاریوں کی تلاش کے لئے کچے میں گئی تو جرائم پیشہ افراد نے اہلکاروں کو اغوا کر لیاجس کے بعد کچے کے علاقہ میں سرچ آپریش جاری

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)روجھان کے علاقہ سونمیانی میں کچے کے جرائم پیشہ افرادتین پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے روپوش ہو گئے۔پولیس کی نفری اشتہاریوں کی تلاش کے لئے کچے میں گئی تو جرائم پیشہ افراد نے اہلکاروں کو اغوا کر لیاجس کے بعد کچے کے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق روجھان کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا تو تھانہ سونمیانی کی موٹرسائیکل سوار پولیس اشتہاری ملزمان کی اطلاع پر گرفتاری کےلئے کچے کے علاقہ میں پہنچے تو پہلے سے گھاٹ لگائے جرائم پیشہ افراد نے پولیس پارٹی کو گن پوائنٹ پر روک کر تین اہکاروں کو پکڑ لیا جبکہ دو دیگر اہلکار بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

جرائم پیشہ درجنوں افراد پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے فرار ہو کر علاقہ میں روپوش ہوگئے۔

معلوم ہوا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف،کاسٹیبل محمد شہزاد اور کانسٹیبل جہازیب شامل ہیں۔اس واردات میں اہلکاروں کے اغوا پر پولیس کی نفری نے کچے میں سرچ اپریش شروع کر دیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور تینوں مغوی اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کےلیے مقامی بااثر شخصیات سے رابطے بھی تیز کر کے جرائم پیشہ تک رسائی کو مکمن بنایا جا سکے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar