روبینہ اشرف کو طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو میں منتقل
اہل خانہ اور ساتھی فنکاروں کی قوم سے جلد صحتیابی کیلئے دعاﺅں کی اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کو کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ۔
روبینہ اشرف کے اہل خانہ ،اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید، محمد احمد، ثنا جاوید، شگفتہ اعجاز اور دیگر فنکاروں نے پاکستانی عوام سے روبینہ اشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ﺅں کی اپیل کی ہے ۔