Breaking News
Home / پاکستان / رمضان کے آخری ہفتہ میں کورونا کیسسز میں اضافہ ہو سکتا ہے. شاہ محمود قریشی

رمضان کے آخری ہفتہ میں کورونا کیسسز میں اضافہ ہو سکتا ہے. شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کا عروج مئی کے آخر یا جون کے شروع میں ہوگا،لاک ڈاؤن کے سبب کاروباری طبقہ، سفید پوش طبقہ پریشان ہے،ملک میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد کم ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت مکمل بااختیار ہے، ترمیم کو دس سال ہوگئے ہیں حکومت کو اب ان تجربات کا جائزہ لینا چاہئے، اٹھارویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، بہتری کی گنجائش ہے تو اچھی بات ہے، اس کو بلڈوز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،ایک طبقہ چاہتا ہے .میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ بالکل کمزور اور بے اختیار ہوجائے ۔ ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ جانے کیلئے وزیراعظم عمران خان ہروقت تیار ہیں، وہ ضرور سندھ جائیں گے اس میں کوئی قباحت نہیں تاہم سندھ حکومت نے جو زبان استعمال کی اور رویہ اپنایا وہ دوستانہ نہیں۔اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے انہونے کہاکہ ہم نے کئی بار کہا اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت مکمل بااختیار ہے، اٹھارویں ترمیم ایک بہت بڑی پیشرفت تھی آج بھی سراہتا ہوں، ترمیم کو دس سال ہوگئے ہیں ہمیں ان تجربات کا جائزہ لینا چاہئے، اٹھارویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، اس میں بہتری کی گنجائش ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی 10 سال حکومت رہی نیب قوانین پر غور کیوں نہیں کیا، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن آئے اور بات کرے، ایک طبقہ چاہتا ہے نیب کا ادارہ بالکل کمزور اور بے اختیار ہوجائے، ایک طبقہ نیب کو اینٹی کرپشن جیسا ادارہ بنانا چاہتا ہے، بلاول اور شہباز شریف کے پاس ٹھوس تجاویز ہیں تو آئیں بات کریں، این آر او کی تلاش میں نہ جائیں ٹھوس بات کریں۔

User Rating: 4.5 ( 1 votes)

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar