Breaking News
Home / پاکستان / رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پشین گوئیوں سے اجتناب کیا جائے، عبد الخبیر آزاد

رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پشین گوئیوں سے اجتناب کیا جائے، عبد الخبیر آزاد

رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پشین گوئیوں سے اجتناب کیا جائے، عبد الخبیر آزاد

چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند کی پشین گوئی کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو افسوس ناک قرار دیدیا

اسلام آباد اپریل 27 (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پشین گوئی سے اجتناب کیا جائے،رویت ہلال کمیٹی اتحاد و وحدت کا ایک عظیم مرکز ہے۔

یہ بات چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے وزارت سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے چند اخبارات میں عید الفطر کے چاند کی پشین گوئی کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چاند کی رویت پر کسی بھی قسم کی پشین گوئی اور قبل از وقت تبصرے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ رویت ہلال کمیٹی ملک میں یکساں رمضان و عیدین کے انعقاد اور چاند کی رویت سے متعلق مکمل ہم آہنگی کی کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں کوئی فرد یا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی مدد کرنا چاہے تو اس کےلئے موبائل نمبر 03339100619 موجود ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ چاند کی رویت پر قبل از وقت تبصروں اور پیشین گوئی کی تشہیر نہ کی جائے، ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی سے رویت ہلال کمیٹی کی ملکی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے عوام سے بھی گذارش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان پر مکمل اعتماد رکھیں جو شرعی قوانین کے تحت جدیدتکنیکی شعبہ جات اور ملک بھر میں ضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی معاونت سے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

About Muzaffar Ali

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Skip to toolbar