Home / پاکستان / راولپنڈی کے گنجان تجارتی مرکز گنج منڈی میں دھماکہ، ایک شخص جان بحق

راولپنڈی کے گنجان تجارتی مرکز گنج منڈی میں دھماکہ، ایک شخص جان بحق

راولپنڈی دسمبر 13 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے گنجان تجارتی مرکز گنج منڈی میں تھانہ گنج منڈی کے عین سامنے زوردار دھماکے کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے پاس ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رکشے میں دھماکا ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھانہ گنج منڈی کے سامنے جوتے بیچنے والے ٹھیلے پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم حملے کی جگہ کو کلیئرکردیا ہے، سی ٹی ڈی آپریشنز کی ٹیم نے جگہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی راولپنڈی میں لاری اڈہ پیر ودھائی میں رکشے میں دھماکے کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar