Breaking News
Home / پاکستان / راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار، گھروں میں قرنطینہ کر لیا

راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار، گھروں میں قرنطینہ کر لیا

راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار، گھروں میں قرنطینہ کر لیا

راولپنڈی پولیس جان کی پروا کئے بغیر کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی، پولیس

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ اے ایس پی نیوٹاﺅن عمران خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر حسن،ڈی ایس پی سٹی سرکل اثر علی اور ایس ایچ او گوجر خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،حکام کی ہدایت پر چاروں افسران کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق تمام افسران جہاں تعینات تھے وہاں موجود دیگر افسران و ملازمین کے بھی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں ،تھانوں اور دفاتر کی۔سطح پر ایس او پیز پر مکمل عمل بھی کروایا جا رہا ہے تاکہ کورونا سے بچا جاسکے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس جان کی پروا کئے بغیر کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کے مطابق قومی فریضہ کی ادائیگی کے دوران راولپنڈی پولیس نے کورونا کے خلاف جنگ میں نہ پہلے کسی قربانی سے دریغ کیا ہے نہ اب کرے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar