Breaking News
Home / پاکستان / راولپنڈی ٹریفک پولیس کی بغیر نمبرپلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی بغیر نمبرپلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی بغیر نمبرپلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی

نمبر پلیٹ پر14083 کم عمر ڈرائیورز پر 663 چالان کرتے ہوئے121 موٹر سائیکلو ں کو تھانہ جات میں بند کروایا

قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ کا استعمال کریں،چیف ٹریفک آفیسر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ جون میں بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبرپلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 14083 چالان جبکہ کم عمر ڈرائیورزکے خلاف کاروائی کے دوران 663 چالان کرتے ہوئے 121 موٹر سائیکل، گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا.

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انچارجزکو حکم دیا کہ اپنے سرکل میں موجود تما م داخلی و خارجی راستوں پر موجود ٹریفک اہلکار بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبرپلیٹ اور کم عمر ڈرائیور ز کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کا عمل جاری رکھیں. چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ، ٹریفک قوانین پر موثر عمل درآمد کروانا،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، روڈ حادثات کی روک تھام اورشاہراہوں پر روڈ یوزرز کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ کا استعمال کریںاور کم عمری میں اپنی اولاد کو موٹر سائیکل ، گاڑی دینے سے گریز کریں۔.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar