راولپنڈی میں تاجر ڈٹ گئے،پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرکے کاروبار بحال کردیا
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی حمایت بھی حاصل،عید سر پر ہے،خریداری کےلئے شہری کہاں جائیں گے،شاہد غفور ہراچہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں تاجر ڈٹ گئے،پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرکے کاروبار بحال کردیا ۔
شاہد غفور پراچہ کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی حمایت بھی حاصل،عید سر پر ہے،خریداری کےلئے شہری کہاں جائیں گے۔
شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ لاک ڈاون کا یہ وقت مناسب نہیں تھا۔تاجر پہلے ہی قریب المرگ ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومتی حکم سر آنکھوں پر ہے ، تاجروں کو بھوکا مرتے نہیں دیکھ سکتے۔دکانیں کھولنا مجبوری ہے۔شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ تاجروں نے تمام مارکیٹس اور بازار کھول دیئے ہیں،ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں۔