Home / شوبز / رابی پیرزادہ کو پینٹنگز بنانے کے باقاعدہ آرڈر ملنا شروع ہو گئے

رابی پیرزادہ کو پینٹنگز بنانے کے باقاعدہ آرڈر ملنا شروع ہو گئے

رابی پیرزادہ کو پینٹنگز بنانے کے باقاعدہ آرڈر ملنا شروع ہو گئے

کنسرٹ کے لاکھوں وصول کرنے کے باوجود کبھی سکون اور اطمینان نہیں ملاجو اب مل رہا ہے‘ گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کو پینٹنگز بنانے کے باقاعدہ آرڈر ملنا شروع ہو گئے ۔

بتایا گیاہے کہ رابی پیرزاد ہ نے ایک خاتون کی خواہش پر ان کے گھر کے بیرونی حصے کو پینٹنگ کی شکل میں تیار کیا ہے جس کا انہیں معقول معاوضہ دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ایک ماہ کی محنت سے اسے مکمل کیا ہے اور پہلی دفعہ اتنی تھک گئی کہ ہاتھ بھی درد ہونا شروع ہو گئے ۔ انہوںنے کہاکہ میں سوچ رہی تھی کہ مجھے لاکھوں روپے کے کنسرٹ ملتے تھے لیکن سکون اور اطمینان نہیں تھا لیکن اب جو سکون میسر آیا ہے وہ لاکھوںروپے کے کنسرٹ سے کہیں بڑھ کر ہے ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا رب میری مدد کر رہاہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar