Home / پاکستان / ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں سخت ایکشن لیاجائیگا‘کمشنر سرگودھا ڈویژن

ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں سخت ایکشن لیاجائیگا‘کمشنر سرگودھا ڈویژن

ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں سخت ایکشن لیاجائیگا‘کمشنر سرگودھا ڈویژن

سرگودہا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں سخت ایکشن لیاجائیگا۔مصنوعی بحران میں ملوث محکمہ خوراک سمیت ہر فرد کاسخت احتساب ہو گا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فلورملوں کو کوٹہ کے تحت تین دن کی گندم خریدنے کی اجازت ہے ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے بحران کی بعض موصولہ شکایات پر فوری ایکشن لیاگیا ۔انہوں نے واضح کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا وہ گندم مارکیٹ میں لے آئیں ۔ کمشنر نے تمام ایسے کاشتکار جنہوں نے سرکاری باردانہ حاصل کیا اور گندم خریداری مراکز پر نہیں لائے ان کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

بتایا کہ ٹڈی دل اورکورونا سے گندم کی کاشت متاثر نہیں ہوئی تاہم محکمہ خوراک سے ڈویڑن میں کل کاشت کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ آٹے کی قیمت کو کسی قیمت پر نہیں بڑھنے دیا جائیگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar