Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دہلی کی شاہی جامع مسجد 30 جون تک بند کر دی گئی

دہلی کی شاہی جامع مسجد 30 جون تک بند کر دی گئی

دہلی کی شاہی جامع مسجد 30 جون تک بند کر دی گئی

شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ علمائے کرام کی رائے کے مطابق شرعی عذر موجود ہے کہ ایسی بیماری پھیل رہی ہے، جس سے لوگوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے، جان کی حفاظت شریعت کے لحاظ سے ضروری ہے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے شاہجہانی جامع مسجد کو ایک بار پھر سے بند کر دیا گیا ہے۔ شاہی امام احمد بخاری نے 30 جون تک احتیاط کے طور پر مسجد کو بند کرنےکا باضابطہ اعلان کیا۔

11 جون کے بعد نماز مغرب تقریباً 8 بجے سے جامع مسجد میں عام لوگوں کے لئے داخلہ نہیں ہوگا اور اور عوام مسجد کے اندر نماز باجماعت ادا نہیں کر سکیں گے۔ شاہی امام احمد بخاری نے مسجد کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کی رائے اور عوام کے مشورے کے مطابق جامع مسجد کو بند کیا جا رہا ہے۔

شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ علمائے کرام کی رائے کے مطابق شرعی عذر موجود ہے کہ ایسی بیماری پھیل رہی ہے، جس سے لوگوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے، جان کی حفاظت شریعت کے لحاظ سے ضروری ہے۔ اس سے قبل احمد بخاری نے کہا کہ راجدھانی دہلی میں میں کورونا وائرس کے معاملوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

24 مارچ کو جب پہلی مرتبہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت کم تھی، لیکن اب یہ تعداد 2لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ دہلی کے پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈ نہیں ہیں۔ دہلی کے ایک سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں مردوں کو رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہے، دہلی میں حالات بہت نازک ہیں اور کورونا وائرس کے خطرے سے سبھی کو بچانا ہے۔

غور طلب ہے کہ 8 جون کو مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے تمام عبادت گاہوں سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد جامع مسجد کو طویل لاک ڈاؤن کے بعد کھولا گیا تھا۔ احتیاط کے طور پر جامع مسجد انتظامیہ کے ذریعہ حوض کو بھی وضو کے لئے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا اور حوض سے پانی خالی کر دیا گیا تھا، اسی کے ساتھ ساتھ جامع مسجد کے صحن میں بھی نماز کی ادائیگی نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صرف مسجد کے داخلی حصے میں ہی نماز ہو رہی تھی، لیکن دہلی میں تیزی سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنے لگے اب بھی ہزار سے زیادہ معاملے روزانہ سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں شاہی امام احمد بخاری نے لوگوں سے جامع مسجد کو بند کئے جانے کو لے کر مشورہ اور رائے مانگی تھی۔ اسی دوران اور دو دن قبل ہی جامع مسجد کے پبلک ریلیشن آفیسر امان اللہ کی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

#جامع_مسجد_دہلی، #کروناوائرس، #بند، #عبادات، #منسوخ،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar