Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دو امریکی خلاباز فالکن 9 کے ذریعے خلائی سفر پر روانہ ہو گئے.

دو امریکی خلاباز فالکن 9 کے ذریعے خلائی سفر پر روانہ ہو گئے.

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کنیڈی سپیس سینٹر سے پہلی بار دو امریکی خلاباز ایک پرائیوٹ کمپنی سپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً دس سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی خلاباز خلائی سفر پر روانہ ہوئے ۔ ناسا نے دس سال قبل اپنے راکٹ بھیجنے بند کر دیے تھے جس کے امریکی خلاباز روس کے راکٹوں کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آ جا رہے تھے۔امریکی خلاباز ڈگ ہرلی اور باب بینکن ایسڑن وقت کے مطابق 31 مئی کی سہ پہر تین بجکر 22 منٹ پر خلائی سفر پر روانہ ہوئے۔سپیس ایکس کمپنی کیلی فورنیا کے ایک ارب پتی ایلن مسک کی ملکیت ہے۔ خلابازی کے شعبے میں آنے والی یہ دنیا کی پہلی پرائیویٹ کمپنی ہے، جو اس سے قبل کچھ عرصے سے زمین کے مدار میں راکٹ بھیجنے کے تجربات کر رہی تھی۔ خلا میں راکٹ بھیجنے اور اسے بحفاظت زمین پر اتارنے کے کامیاب تجربوں کے بعد پہلی بار خلاباز فالکن 9 کے ذریعے خلائی سفر پر روانہ ہوئے۔خلابازوں کے لیے فالکن 9 کے اندر ایک خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کپیسول رکھا گیا ہے جس میں تمام ضروری سہولیتں فراہم کی گئی ہیں۔خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں منتقل ہونے سے قبل 19 گھنٹے اس کیپسول میں گزاریں گے، جس کے بعد وہ خلائی اسٹیشن سے جڑ جائے گا اور خلاباز اس میں منتقل ہو جائیں گے۔دونوں خلاباز سابق فوجی پائلٹ ہیں۔ ان کے راکٹ فالکن 9 نے فلوریڈا کے تاریخی لانچنگ پیڈ سے ٹیک ا?ف کیا۔ یہ وہی لانچنگ پیڈ ہے جہاں سے اپالو گیارہ نے چاند تک جانے کی کامیاب پرواز کی تھی اور نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر جا کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar