دور حاضر میں فلم میں آئٹم سانگ کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جا سکتا‘ ثنا
ندیم چیمہ بہت با صلاحیت اورمنجھے ہوئے ہدایتکار ہیں، پراجیکٹ پر انتہائی محنت کر رہے ہیں ‘ انٹرویو
لاہور11 فروری (ڈیلی پاکستان آن لائن) ناموراداکارثنا فخرنے کہاہے کہ دور حاضر میں کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کی اہمیت سے انکارنہیں کیا جا سکتا،مجھے قوی امید ہے کہ فلم ” چھتیس گڑھ “میں میرا آئٹم سانگ میرے پرستاروں اور شائقین فلم کو بہت پسند آئے گا ۔
ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ اس آئٹم سانگ کےلئے میں نے بڑی محنت کی ہے ، اس کی لوکیشن،میوزک اور لباس پر خصوصی توجہ کی وجہ سے میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ ایک شاہکار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ندیم چیمہ بہت باصلاحیت اورمنجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اور وہ اس پراجیکٹ پر انتہائی محنت کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں بغیر سوچے سمجھے کسی پراجیکٹ کی پیشکش قبول نہیں کرتی ، مجھے یقین ہے کہ اس پراجیکٹ کی نمائش کا اعلان ہونے پر فلم بین اسے دیکھنے ضرور سینما گھر آئیں گے ۔