Home / پاکستان / دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلزکی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلزکی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلزکی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی، مقامی ہوٹل میں میڈیکل ٹیم نے بائیو سیکیور ماحول میں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے سیمپل لئے، پہلی ٹیسٹنگ میں کرونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ آج جمعہ کو ہو گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،
قومی کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، مقامی ہوٹل کے تیسرے فلور پر بائیوسیکیور ماحول میں میڈیکل ٹیم نے 18کھلاڑیوں اور 11ٹیم آفیشلز کے سیمپل لئے، میڈیکل ٹیم نے 20،20منٹ کے وقفے سے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے سیمپل لئے۔پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں کرونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میںعابد علی، اسد شفیق، اظہرعلی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کے سیمپل لئے گئے۔
کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ 11ٹیم آفیشلزمنصور رانا، مصباح الحق، شاہد اسلم، یونس خان، مشتاق احمد، عبدالمجید، طلحہ بٹ، یاسر ملک، ڈاکٹر سہیل سلیم، لیفٹیننٹ (ر)کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت اور رضا کیچلوکے بھی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ریزرو وکٹ کیپر روحیل نذیر اور مساجرعمران بٹ کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔
دوسری جانب پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں کرونا مثبت آنے والے محمد حفیظ سمیت دس کھلاڑیوں اور ایک ٹیم آفیشل کے کرونا ٹیسٹ جمعہ کے روز کئے جائیں گے۔پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ تمام ٹیسٹ رپورٹس کے بارے میں اعلان 27جون کو کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے 28جون کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہو گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar