Home / پاکستان / دودھ کی قیمت میں اضافے اورپتنگ کی ڈور سے شہری کی ہلاکت کےخلاف 2 قراردادیں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

دودھ کی قیمت میں اضافے اورپتنگ کی ڈور سے شہری کی ہلاکت کےخلاف 2 قراردادیں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور اپریل 26 (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میںدودھ کی قیمت اچانک 13روپے اضافے کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی حناپرویزبٹ نے جمع کرائی گئی.

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میںگوالوں نے خود ساختہ دودھ کی قیمت میں 13روپے اضافہ کردیا ہے،سرکاری سطح پر دودھ کی قیمت میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو،اس کے باوجود گوالوں نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

جبکہ ایک دوسری قرارداد لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور سے شہری کی ہلاکت کےخلاف جمع کر ادی گئی ۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے چار ماہ میں ڈور پھرنے کے 19واقعات پیش آئے ہیں،پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے باوجود حکومت عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔ مطالبہ ہے کہ پتنگ کی ڈور سے ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کی مالی مدد کی جائے،جس علاقے میں پتنگ بازی ہو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کیا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar