Breaking News
Home / صحت / دنیا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو روکنے والی دوا نہٰں بنا سکی، ڈیبلیو ایچ او

دنیا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو روکنے والی دوا نہٰں بنا سکی، ڈیبلیو ایچ او

kid using sanitizer alcohol gel clean hand protection infection virus bacteria cleanser

کورونا سے انسانی زندگی بچانے والی کوئی دوا ایجاد نہیں ہو سکی، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ فلحال کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جس سے کورونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے پوری دنیا کی حکومتیں اور دوا ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں لیکن ابھی تک کسی دوا کو کورونا کے علاج کے لیے مفید نہیں قرار دیا جاسکا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کو کورونا کے بیماروں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا مگر پچیس مئی کے بعد اس دوائی کا استعمال بھی معطل کردیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گبیریوس نے ایک بیان میں کہا کہ کلوروکین یا اس سے ملتے جلتے فارمولے سے تیار کردہ ادوایات سے کرونا کے علاج میں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس نوعیت کی ادویات مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈائون میں نرمی کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوسرے ممکنہ حملے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اگرکرونا نے ایک بار پھر یلغار کی تو پہلے کی نسبت زیادہ تباہ کن ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar