Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دنیا بھر میں کروناوائرس سے ہلاکتیں چار لاکھ ہوگئیں،69لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کروناوائرس سے ہلاکتیں چار لاکھ ہوگئیں،69لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کروناوائرس سے ہلاکتیں چار لاکھ ہوگئیں،69لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی رپورٹ

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 ہو گئی جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 2 ہزار 170 ریکارڈ کی گئی ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 11 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 24 ہزار 554 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 21 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 51 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 36 ہزار 44 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 725 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 689 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 390 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وباءسے اموات 27 ہزار 135 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 868 ہوچکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 946 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 622 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباءسے مجموعی اموات 33 ہزار 846 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 801 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 696 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 209 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 425 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 669 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 142 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 634 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 676 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آ تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 36 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 227 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی کل تعداد 1 ہزار 998 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 62 ہزار 865 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 364 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar