Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دنیا بھر میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا وبا کا شکارہیں، عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا وبا کا شکارہیں، عالمی ادارہ صحت

ڈیلی پاکستان آن لائن

قاہرہ: عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد بن سالم المنظری نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک پوری دنیا میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین میں کرونا کے پہلے مریض کے سامنے آنے کے 134 دن اور مشرق وسطیٰ میں پہلے مریض کے 105 دن بعد تازہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر المنظری نے کہا کہ کرونا سے لگ بھگ چار ملین افراد متاثر ہوچکے ہیں۔المنظری نے بتایا کی پوری دنیا میں صحت کے شعبے کے 50 ملین کارکن کرونا کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے تین لاکھ 50 ہزار کارکن مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وقت دنیا کے 52 ممالک میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 90فی صد کارکن اسپتالوں اور طبی مراکز میں کرونا کا شکار ہوئے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کرونا کے متاثرین میں ایک سے 20 فی صد طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار نے کہا کہ جن ممالک نے کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاﺅن کیا انہیں حفاظتی تدابیر کے لیے وقت مل گیا اور ساتھ ہی وبا کو مزید پھیلنےسے بھی روک دیا گیا۔کرونا کی ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت 100 اقسام کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ ان میں سے 8 ویکسین پر تجربات جاری ہیں تاہم فی الحال انہیں عام لوگوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar