Home / شوبز / دل کے صاف لوگوں کو بہت جلد غصہ آتا ہے ،ایسے لوگ بات کو دل میں نہیں رکھتے ‘ ریشم

دل کے صاف لوگوں کو بہت جلد غصہ آتا ہے ،ایسے لوگ بات کو دل میں نہیں رکھتے ‘ ریشم

دل کے صاف لوگوں کو بہت جلد غصہ آتا ہے ،ایسے لوگ بات کو دل میں نہیں رکھتے ‘ ریشم
آج کے دور میں آپ کو مخلص دوست مل جائیں تو اسے غنیمت سمجھنا چاہیے ‘ انٹرویو میں گفتگو
لاہور( اعتمادنیوز)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دل کے صاف لوگوں کو بہت جلد غصہ آتا ہے کیونکہ وہ منافقت کرتے ہوئے بات کو دل میں نہیں رکھتے ،اگر آج کے دور میں آپ کو مخلص دوست مل جائیں تو اسے غنیمت سمجھنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ منافق لوگ آپ کے سامنے مسکراہتے رہتے ہیں لیکن دل میں بغض رکھتے ہیں اور موقع ملنے پر آپ پر وار کر دیتے ہیں او رایسے لوگ بڑے خطرناک ہوتے ہیں ۔ مجھے ایسے لوگوںسے بڑ اخوف آتا ہے اور میں خود کو ان سے دور رکھتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہ میرا حلقہ احباب بڑا وسیع ہے لیکن ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جوایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں اور ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرتے ہیں ۔ریشم نے کہا کہ میں دل کی صاف ہوں اور اگر کسی سے کوئی شکایت ہو تو دل میں رکھنے کی بجائے اس کے منہ پر کہہ دیتی ہوں جس سے غلط فہمیاں بھی جنم نہیں لیتیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

میں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کیا: مہوش حیات

میں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کیا: مہوش حیات کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) …

Skip to toolbar