Breaking News
Home / شوبز / دلی خواہش ہے کہ امسال بھی حج کی سعادت حاصل کروں ‘ افتخار ٹھاکر

دلی خواہش ہے کہ امسال بھی حج کی سعادت حاصل کروں ‘ افتخار ٹھاکر

دلی خواہش ہے کہ امسال بھی حج کی سعادت حاصل کروں ‘ افتخار ٹھاکر

ہر سال جب بھی حج کا موقع آتا ہے میرے دل میں دوبار ہ سے خواہش جاگ اٹھتی ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ امسال بھی حج کی سعادت حاصل کروں اور اپنے رب کے حضور گڑ گڑا کر اپنے اور پوری امت مسلمہ کےلئے دعائیں مانگوں ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اللہ کے گھر جانے کا سوچ کر ہی ایسی روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے جسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے ۔جو شخص ایک دفعہ اپنے رب کے گھر سے ہو آتا ہے اس کا دل چاہتا ہے کہ اسے بار بار یہ سعادت نصیب ہو ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں کئی بار حج کی سعادت حاصل کر چکا ہوں لیکن ہر سال جب بھی حج کا موقع آتا ہے میرے دل میں دوبار ہ سے خواہش جاگ اٹھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جس مسلمان نے بھی ابھی تک حج کی سعادت حاصل نہیں کی خدا کی ذات اسے اس کی توفیق دے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar