Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دبئی میں سرکاری دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ فعال کرنے کی اجازت

دبئی میں سرکاری دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ فعال کرنے کی اجازت

دبئی میں سرکاری دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ فعال کرنے کی اجازت

تمام سرکاری دفاتر میں 31 مئی تک نصف عملے کے ذریعے کام ہوگا جبکہ 14 جون سے 100 فیصد عملہ فرائض انجام دینا شروع کردے گا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی میں سرکاری دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ مکمل طور پر فعال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے مذکورہ پیش رفت سے متعلق ٹوئٹر پر اعلان کیا۔

ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں 31 مئی تک نصف عملے کے ذریعے کام ہوگا جبکہ 14 جون سے 100 فیصد عملہ فرائض انجام دینا شروع کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی معمول کی زندگی کی طرف سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ بتدریج واپس آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ مہینوں میں دبئی حکومت نے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی وجہ سے گھر سے بیٹھ کر پوری صلاحیت سے کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’احتیاطی تدابیر اور نقل و حرکت کی پابندیاں عائد ہونے کے باوجود کوئی اہم سروس متاثر نہیں ہوئی۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے کہا کہ نجی شعبے کے ملازمین جلد ہی اپنے دفاتر سے کام شروع کردیں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نجی شعبے کے تمام ادارے لازمی طور اپنے جائے کار کو وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق تیار کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کا تدارک کیا جاسکے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح سعودی عرب میں کیسز کی مجموعی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 51 ہزار ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar