Breaking News
Home / انٹر نیشنل / دبئی میںسات جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان

دبئی میںسات جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان

دبئی میںسات جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان
دبئی حکومت نے انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس بھی سیاحوں کے لیے لازم قرار دیدی

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی حکومت نے 7 جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی طرح کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی میں بھی سیاحوں پرپابندی عائد کردی گئی تھی تاہم لاک ڈان میں نرمی کے بعد دبئی حکومت نے اب سیاحوں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

دبئی حکومت کے مطابق سیاح 7 جولائی سے دبئی آسکیں گے اور انہیں اپنے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی تاہم علامات کی صورت میں سیاح کو 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔اس کے ساتھ دبئی حکومت نے انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس بھی سیاحوں کے لیے لازم قرار دی ہے۔دبئی حکومت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مستقل رہائشی بھی جون 22 سے امارات واپس آسکتے ہیں اور اماراتی مستقل رہائشی 23 جون سے بین الاقوامی سفرکرسکتے ہیں۔دبئی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاح اور مسافروں کو حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar