Breaking News
Home / انٹر نیشنل / داعشی سربراہ کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بہت بڑی سازش ناکام بنا دی‘عراقی وزیراعظم

داعشی سربراہ کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بہت بڑی سازش ناکام بنا دی‘عراقی وزیراعظم

Iraqi prime minister-designate Mustafa al-Kadhimi makes a speech before the Iraqi Parliament in Baghdad on May 6. Iraqi Parliament/Anadolu Agency via Getty Images

داعشی سربراہ کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بہت بڑی سازش ناکام بنا دی‘عراقی وزیراعظم

عراق کو غیر مسبوق اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دولت اسلامی کی تصدیق کی ہے کہ داعش کے نئے سربراہ عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرداش کی گرفتاری کے بعد داعش کی دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش کا پتا چلا ہے تاہم اس سازش کو عسکریت پسند کمانڈر کی گرفتاری کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عراقی انٹیلی جنس حکام نے داعش کے موجودہ سربراہ اور مقتول ابو بکر البغدادی کے متوقع جانشین عبدالناصر قرداش کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔داعشی کمانڈر کی گرفتاری کے بعد بین الاضلاع کور آرڈی نیشن کونسل کے پہلے اجلا کے بعد وزیراعظم الکاظمی نے کہا کہ داعشی عسکریت پسند کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی اہم کامیابی ہے۔

الکاظمی نے زور دے کر کہا کہ اس وقت حکومت کے سامنے کئی اہداف ہیں۔ ہمارے پاس اپنے اہداف کےحصول کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ عراق کو غیر مسبوق اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔موجودہ حکومت کے اہداف میں ملک میں امن ومان کاقیام، داعش کی بیخ کنی اور زول پذیر معیشت کو سنھبالا دینا ہے۔

داعشی سربراہ کی گرفتاری کے ذریعے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہدف حاصل کیا ہے۔الکاظمی کے مطابق حکومت کے اہداف میں سے ایک سلامتی کی صورتحال اور داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ہم نے ایک دہشت گرد گروہ کو ناکام بنادیا۔ داعش کے سربراہ عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرکے تنظیم کی دہشت گردی کی خطرناک منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar