خلیل الرحمان قمرکی بطوررائٹرو ڈائریکٹر ڈرامہ سیریل ” دہلی کے بانکے “دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیل الرحمان قمرکابطوررائٹرو ڈائریکٹر ٹی وی ڈرامہ سیریل ” دہلی کے بانکے “دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ رائٹرو ڈائریکٹرخلیل الرحمان قمر کی ڈرامہ سیریل ” دہلی کے بانکے “ چندسال قبل آن ائیر تھی جسے اب دوبارہ سے نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کر دیا گیا ہے ۔
مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سینئر اداکار عرفان کھوسٹ،بابرعلی،خلیل الرحمان قمر،صائمہ سلیم ،ببوبرال ، پرویز رضا سمیت دیگر اداکاروںنے کردار نبھائے تھے۔