خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن معطل
خرطوم (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوج کے کمانڈرجنرل عبدلفتاح الا برہان کی جانب سے ملک میں مارشل لا لگائے جانے کے بعد سول انتظامیہ کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے ہونے والے سوڈان میں خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 26 تا 30 اکتوبر خرطوم ہوائی اڈے سے پروازوں کا عمل معطل رہے گا۔ترکی اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے خرطوم کے لیے پروازوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ملک میں 25 اکتوبر کو وزیر اعظم عبداللہ حمدوق اور بھاری تعداد میں سیاستدانوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔