Breaking News
Home / شوبز / خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ‘ بشریٰ انصاری کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ‘ بشریٰ انصاری کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ‘ بشریٰ انصاری کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

بشریٰ انصاری کی اس جذباتی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے

کراچی اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن و اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے اس یادگار تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بہن سنبل شاہد جلدی سے اٹھ جاؤ، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ¿۔بشریٰ انصاری کی اس جذباتی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

Skip to toolbar