Home / شوبز / خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کرونگی‘ رابی پیرزاد

خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کرونگی‘ رابی پیرزاد

میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے میری ماضی کی تصاویر کو نشر یا شائع نہ کیا کریں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنےوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کروں گی ،میری الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ میری ماضی کی تصاویر کو نشر یا شائع نہ کیا کریں ، اگر تصویر دکھانا یا لگانا ناگزیر ہے تو میری حجاب والی تصاویر کو استعمال کیا جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے خدا کے ناموں کے ساتھ مختلف آیات کی خطاطی کر رہی ہوں اور میں نے اب یہ عزم کیا ہے اگر مجھے توفیق عطا ہوئی تو میں پورا قرآن مجید خطاطی کی صورت میں تحریر کروں گی ۔ اگر میں نے یہ کام کرلیا تو یہ میرے لئے باعث سعادت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کو دین اسلام کےلئے وقف کر دیا ہے اور جب تک زندہ ہوں کسی نہ کسی انداز میں دین اسلام کی بات کرتی رہوںگی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar