ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: سینئر اداکار شہزاد رضا نے کہا ہے یہ حقیقت ہے کہ کورونا وائرس نے شوبز سمیت تمام شعبہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے لیکن ہمیں ان حالات سے گھبرانے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنا ہے ،ہمیں خدا کی ذات سے اچھے کی امید رکھنی چاہیے ۔ ” این این آئی “ سے انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رضا نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں نے سوچ بچار شروع کی ہے اور یقینا انہی مشکل حالات میں سے راستے نکلیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بڑی زندہ دل قوم ہے اور ہم اس کڑے وقت سے ضرور سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے اور اگر ہم اس فارمولے پر عمل پیرا ہو