Breaking News
Home / شوبز / خدا کی ذات انسان کےلئے بہتر ہی کرتی ہے ،ہمیشہ رب کی رضا پر راضی ہوتی ہوں‘ شبنم مجید

خدا کی ذات انسان کےلئے بہتر ہی کرتی ہے ،ہمیشہ رب کی رضا پر راضی ہوتی ہوں‘ شبنم مجید

خدا کی ذات انسان کےلئے بہتر ہی کرتی ہے ،ہمیشہ رب کی رضا پر راضی ہوتی ہوں‘ شبنم مجید

زندگی میں مشکل وقت بھی آتاہے لیکن ہمیں اپنے اوسان بحال رکھنے چاہئیں ‘ گلوکارہ کی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامورگلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ خدا کی ذات انسان کےلئے بہتر ہی کرتی ہے اور میں ہمیشہ اپنی رب کی رضا پر راضی ہوتی ہوں،زندگی میں مشکل وقت بھی آتاہے لیکن ہمیں ایسے وقت میں اپنے اوسان بحال رکھنے چاہئیں ۔

ایک انٹرویومیں شبنم مجید نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھ جیسی نا چیز کو عزت اورمقام سے نوازاہے اوراس پر میں جتنا بھی شکراداکروں وہ کم ہے ۔ میرا ایمان ہے کہ خدا کی ذات اپنے بندوںکے کندھوں پر اتنا بوجھ ہی ڈالتا ہے جتنا وہ اٹھانے کی سکت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رب کی رضا پر راضی ہونا چاہیے اور وہ اس سے بہت خوش ہوتا ہے ،عزت و شہرت ، غربت ،پیسہ ہر چیز پر اس کی قدرت ہے ۔ شبنم مجید نے کہا کہ میں بھی ایک عام لڑکی ہوں لیکن خدا کی ذات نے شبنم مجید کے نام کو عزت دی اور لوگ نہ صرف احترام سے پیش آتے ہیںبلکہ میری دنیا میں بھی ایک پہچان ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar