Home / پاکستان / خا نیوال،ضلعی انتظامیہ رات گئے گندم کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف متحرک رہی

خا نیوال،ضلعی انتظامیہ رات گئے گندم کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف متحرک رہی

خا نیوال،ضلعی انتظامیہ رات گئے گندم کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف متحرک رہی

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پل رانگو اور دیگر افسران نے ضلع کے خارجی راستوں پر ناکہ لگاکرگندم سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرکوں کی چیکنگ کی

خا نیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ رات گئے گندم کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف متحرک رہی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پل رانگو اور دیگر افسران نے ضلع کے خارجی راستوں پر ناکہ لگاکرگندم سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرکوں کی چیکنگ کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر خانیوال نے چک 28 دس آر میں حنیف نامی شخص کی آڑھت سے ذخیرہ کی گئی 3 ہزار من گندم قبضہ میں لے لی اس کے ساتھ ٹرک پر 650 بیگز گندم سرگودھا بغیر این او سی لے جانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے عید تعطیلات میں بھی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا ہدف پہلی ترجیح ہے عید ایام میں میں بھی خریداری سنٹرز کھلے رہیں گے-

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں-

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar