Breaking News
Home / پاکستان / خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کر دی

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کر دی

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کر دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کر دی۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی، ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔درخواست میں کہا گیا کہ ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایڈیشنل سیشنز جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال اور عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔درخواست میں حکومت، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں تھیں۔

About Muzaffar Ali

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Skip to toolbar