Breaking News
Home / انٹر نیشنل / خانہ کعبہ ایک بار پھر ”اللہ اکبر“ کی صداﺅں سے گونج اٹھا

خانہ کعبہ ایک بار پھر ”اللہ اکبر“ کی صداﺅں سے گونج اٹھا

خانہ کعبہ ایک بار پھر ”اللہ اکبر“ کی صداﺅں سے گونج اٹھا

کئی ماہ کی ویرانی کے باعث خانہ کعبہ ایک بار پھر اللہ کے مہمانوں سے آباد ہو گیا

ایس اوپیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی ماہ کی کرونا ویرانی کے باعث خانہ کعبہ ایک بار پھر اللہ کے مہمانوں سے آباد ہو گیا۔ صحت کے پروٹوکول اور ایس اوپیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مسجد حرام کے دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اندورن ملک سے عازمین عمرہ قافلوں کی شکل میں مسجد حرام پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کے لیے دن میں چھ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں صرف 30 فی صد عمرہ زائرین کو اجازت دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ ہزار فرزندان توحید عمرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

گذشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے عمرہ زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے 200 بسیں تیار کی گئی ہیں۔سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بس میں معتمرین کو چار صفوں میں ایک سیٹ چھوٹ کر ایک پر بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح ایک بس میں صرف 20 عازمین عمرہ کو سوار ہونے کی اجازت ہو گی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar