خالصتان ریفرنڈم پر مودی پریشان، برطانوی وزیراعظم کے سامنے پھٹ پڑے
نریندر مودی اور بورس جانسن کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارت کی بجائے خالصتان ریفرنڈم حاوی رہا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)خالصتان ریفرنڈم سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پریشان ہوگئے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے سامنے اس حوالے سے پھٹ پڑے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بورس جانسن سے ملاقات میں نریندر مودی نے برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم پر تحفظات کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی اور بورس جانسن کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارت کی بجائے خالصتان ریفرنڈم حاوی رہا۔