Breaking News
Home / بزنس / حکومت 70لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والی کاٹیج انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے، ہاشم رضا

حکومت 70لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والی کاٹیج انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے، ہاشم رضا

حکومت 70لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والی کاٹیج انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے، ہاشم رضا

لاہورمارچ 03(ڈیلی پاکستان آن لائن)سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (سمیڈا ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے کہا ہے کہ حکومت 70لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والی کاٹیج انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے ، مجموعی معیشت میں40فیصد ڈالنے کے باوجود کاٹیج انڈسٹری کو صرف 7فیصد قرضے مل رہے ہیں جنہیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ،پیشگی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے بعض ممالک سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے چھوٹی انڈسٹری کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ہاشم رضا نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ بڑے منصوبوں پر مرکوز ہے او ر کاٹیج انڈسٹری کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، کاٹیج انڈسٹری کی سرپرستی اور معاونت سے برآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس وقت کاٹیج انڈسٹری میں جو مصنوعات تیاری ہو رہی ہیں وہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں ،عالمی مارکیٹوں میں مقابلے کیلئے ہمیں اپنی مصنوعات کے معیار کے ساتھ ساتھ تعداد کو بھی بڑھانا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کارپوریٹ انڈسٹری بھی تباہی کے دہانے پر ہے ۔ بعض ممالک سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کئے گئے لیکن ہماری اس کیلئے پیشگی کوئی تیار ی نہیں تھی جس سے چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والی انڈسٹری کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے ، حکومت کو اپنے اہداف معاشی رکھنا ہوں گے ، عوام کو سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے حوالے سے آگاہی دینے کی بھی ضرورت ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar