Breaking News
Home / صفحۂ اول / حکومت کی طرف کرکٹ کی طرح بیس بال کے کھیل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انٹرنیشنل کھلاڑی درحسین

حکومت کی طرف کرکٹ کی طرح بیس بال کے کھیل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انٹرنیشنل کھلاڑی درحسین

حکومت کی طرف کرکٹ کی طرح بیس بال کے کھیل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، انٹرنیشنل کھلاڑی درحسین

کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکا جا سکتاہے، ہمارے ہاں اتنی زیادہ تعداد میں کھیلوں کے میدان بھی نہیں ہیں ، گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیس بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی درحسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف کرکٹ کی طرح بیس بال کے کھیل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکا جا سکتاہے، اور ہمارے ہاں اتنی زیادہ تعداد میں کھیلوں کے میدان بھی نہیں ہیں جس میں کھلاڑی اپنی تربیت کرسکیں۔

ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر رہائشی کالونی میں کم از کم ایک کھیلوں کا میدان ضرور ہونا چاہئے جس میں نوجوان نسل روزانہ کی بنیادپر کھیل کود سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سکول اور کالجز کی سطح کھیلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت کی طرف تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کھلاڑیوں کو اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے جس کے باعث نوجوان نسل کھیلوں میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے اور نہ ہی ملک میں ہمارے کھلاڑیوں کو وہ مقام حاصل ہے جو ایک کھلاڑی کو بیرون ملک میں مقام حاصل ہے، ہمارے ہاں سب سے زیادہ مسئلہ بے روزگاری ہے اور حکومت کو کھلاڑیوں کی ملازمتوں کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ کھلاڑیوں میں کھیلنے کا رحجان بڑھے، کرونا وائرس کی وباءکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں در حسین نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اوراس سے ڈرنا نہیں بلکہ ہمیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کو اپنے گھروں تک محدود ہوکر فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے تاکہ ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو سکے۔

#بیس_بال، #درحسین، #پاکستان، #کھیل،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar