Breaking News
Home / پاکستان / حکومت کسانوں کو فی کس پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

حکومت کسانوں کو فی کس پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

حکومت کسانوں کو فی کس پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

سرگودہا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری وٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سید ہاشم رضا نے بتایا کہ ضلع میں رواں سال 5لاکھ 12ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی تھی جس سے پانچ لاکھ 15ہزار 990 میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار رقبے پر گنا کاشت کیا گیاہے جس سے پیداوار کا تخمینہ 29لاکھ 60ہزار میٹرک ٹن لگایاگیا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ 22 لاکھ 54ہزار رقبہ پر سٹرس مستقبل میں بھاری پیداوار دے گا ۔ 85ہزار ایکڑ پر چاول کی کاشت ہونے والی فصل سے ایک لاکھ 21ہزار میٹرک ٹن چاول کی پیداوار متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کو فی کس پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے کسانوں کے مابین مقابلے کروائے گئے ہیں جن میں فی ایکڑ پیداوار 65من ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکومت زرعی آلات کی خریداری کیلئے پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے ۔

بیجوں کی مد میں پرائم منسٹر ایگریکلچر ایمر جنسی پروگرام کے تحت بارہ سو روپے فی بیگ ادا کئے گئے ہیں جبکہ اعلیٰ پلاٹ کی تعمیر پر بارہ ہزار روپے فی پلاٹ ادا کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اب تک ضلع کے بیس ہزار پانچ سو دو کسانوں کو کسان کارڈوں کیلئے رجسٹرڈ کیاگیا ہے چودہ ہزار 969سائل کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں جبکہ پانی کے نمونوں کی تعداد 2031ہے۔کچن گارڈننگ کیلئے چودہ سو سیڈ کٹس تقسیم کی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جپسم پر پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے جس کیلئے ایک ہزار 55درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ضلع بھر میں انسداد ملاوٹ مہم کے دوران کھادوں کے 134 نمونے حاصل کئے گئے ۔چار مقدمات درج کروائے گئے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar