حکومت کا وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت ترین کو باقاعدہ سینیٹر بنانے کی خوشخبری ایک دو روز میں سنا دی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے پاس بطور سینیٹر منتخب ہونے میں 17 دن ہیں کیونکہ انہیں پارلیمینٹ کا ممبر منتخب کرنے کیلئے 6 ماہ کی مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اگر حکومت انہیں مدت ختم ہونے سے پہلے سینیٹر منتخب نہیں کرتی تو وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ بن جائیں گے اور وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے حکومت کو سیاسی چہرہ تلاش کرنا پڑے گا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سالہ دور حکومت میں اب تک 4 وزیر خزانہ تبدیل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سنیٹر استعفیٰ دے گا؟ اس کا فیصلہ دو دن میں کیاجائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر منتخب ہونے کی مدت ختم ہونے سے متعلق معاملے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے کیونکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان انہیں بطور سینیٹر منتخب کر لیں گے۔
Tags #FinanceMinister #ImranKhan #Senate #Senator #ShaukatTareen
Check Also
شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی
ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …