حکومت کا عیدالاضحی پر کورونا کے پیش نظر صرف 3 چھٹیاں دینے کا پلان
عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آگیا جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی۔
ذرائع کے مطابق عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔
کورونا ایس و پیز پر عمل درآمد کروانے کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، عید الاضحی کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی۔