Breaking News
Home / بزنس / حکومت کافیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ

حکومت کافیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ

حکومت کافیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ

فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن مالکان کی بجائے ملازم خود کرانے کا اہل ہو گا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا جس کے بعد صوبائی محکمہ لیبر نے رجسٹریشن کے قانون میں ترمیم پر کام شروع کردیا۔

محکمہ لیبر کے ترمیمی مسودہ کے مطابق فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن مالکان کی بجائے ملازم خود کرانے کا اہل ہو گا.

محکمہ لیبر قانون میں ترمیم کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائے گا جس کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

فیکٹری مالکان لیبرکے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کرتے جس سے مزدوروں کا استحصال ہوتا رہا،پنجاب میں 50 لاکھ سے زائد ورکرز ہیں مگر رجسٹرڈ کی تعداد 11 لاکھ 50 ہزار ہے،صحت سہولیات کا سوشل سکیورٹی کارڈ صرف 4 لاکھ 75 ہزارملازمین کے پاس موجود ہے، رجسٹریشن کے قانون میں تبدیلی فیکٹری ملازمین کی حالت بدلنے میں اہم ثابت ہوگا۔

حکومت کی جانب سے کم ازکم اجرت 17500 رکھی گئی ہے لیکن محکمہ لیبر کے ذرائع کے مطابق فیکٹری ملازمین کی بڑی تعداد کو آج تک اجرت صرف 9 ہزار سے 12 ہزار کے درمیان ہی مل رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar