Breaking News
Home / پاکستان / حکومت پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر رہنا ہی کامیابی سمجھا جا رہاہے

حکومت پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر رہنا ہی کامیابی سمجھا جا رہاہے

(پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ آئندہ 4 ماہ (فروری 2020) تک پاکستان ‘گرے لسٹ’ میں ہی رہے گا۔
پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام پر ٹاسک فورس کے صدر شیانگ من لو نے پریس کانفرنس کی اور اس بات کے بارے میں بتایا کہ پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے اسی فہرست میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی ‘بلیک لسٹ’ میں شامل کرانے کی کوششیں کی گئی تھی، تاہم یہ تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ایف اے ٹی ایم نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا۔
ایف اے ٹی ایف کے بیان کے مطابق ‘اسلام آباد کو ہدایت کی گئی وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرے’۔
پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے اقدمات پر فروری 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ٹاسک فورس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ‘ایف اے ٹی ایف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ فروری 2020 تک اپنے مکمل ایکشن پلان کو تیزی سے پورا کرے’۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اگر اس نے آئندہ اجلاس تک اپنے ایکشن پر مکمل طریقے سے موثر اور نمایاں پیش رفت نہ کی تو ایف اے ٹی ایف کارروائی کرے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘جون 2018 سے جب پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے خاتمے (سی ٹی ایف) کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خامیوں کو دور کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد سے پاکستان نے اے ایم ایل/ سی ایف ٹی سے متعلق کافی پیش رفت کی’۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے اپنے ایکشن پلان اور اے ایم ایل/ سی ایف ٹی اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کے لیے اپنے سیاسی عزم کا اعادہ کیا۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar