Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے کورونا پر اپنی بدکاریاں چھپانے کیلئے قرنطینہ سنٹرز کے اطراف میں انٹرنیٹ سرور بند کر دی ‘ پیپلز پارٹی

حکومت نے کورونا پر اپنی بدکاریاں چھپانے کیلئے قرنطینہ سنٹرز کے اطراف میں انٹرنیٹ سرور بند کر دی ‘ پیپلز پارٹی

حکومت نے کورونا پر اپنی بدکاریاں چھپانے کیلئے قرنطینہ سنٹرز کے اطراف میں انٹرنیٹ سرور بند کر دی ‘ پیپلز پارٹی

پنجاب میں کورونا بدترین شکل اختیار کر چکا ہے ، حکومت حل نکالنے کی بجائے مٹی پاﺅ پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ چوہدری منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا پر اپنی بدکاریاں چھپانے کیلئے قرنطینہ سنٹرز کے اطراف میں انٹرنیٹ سرور بند کر دی ہے، ایکسپو سنٹر،کالا شاہ کاکو، ملتان اور بلوچستان میں قرنطینہ مراکز کے اطراف انٹرنیٹ سروس بند کر گئی ہیں۔

اپنے بیان میں چوہدری منظور نے کہا کہ عمران احمد نیازی ڈاکٹرائن کے تحت نااہلی چھپانے کیلئے سنسرشپ لگائی جا رہی ہے، پہلے میڈیا پر سنسرشپ لگا اب انٹرنیٹ تک بند کر دیئے گئے ہیں ،عمران احمد نیازی اور عثمان بزدار اپنا چہرا دھونے کے بجائے آئینہ توڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا بدترین شکل اختیار کر چکا ہے ،لاہور کو وبا ءکا حب بنا دیا گیا ہے ، حکومت حل نکالنے کی بجائے مٹی پاﺅ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

#پاکستان_پیپلز_پارٹی، #چوہدری_منظور_احمد، #پنجاب_حکومت، #کروناوائرس،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar