مذاکرات بے نتیجہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی’سینئر رہنما پی ٹی آئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزرا کے اس حوالے سے بے سروپا بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت اپنے وزرا کو مذاکرات کے حوالے سے غیر ضروری بیان بازی سے روکے۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملک کو معاشی دلدل اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی جس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہو رہی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم جب چاہتی ہے اپنے لیڈر سے مشاورت کر سکتی ہے لیکن یہ حق پی ٹی آئی کو نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے حکومت خوف میں مذاکرات کر رہی ہے۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مذاکرات بے نتیجہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پانڈز کا فیصلہ بار بار موخر کرنا نظام انصاف کے لیے دھچکا ہے اور حکومت مذاکرات سے عدالتی نظام کو دور رکھے۔پی ٹی آئی کے سینئررہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ تو بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ عدالتی نظام کے ذریعے ہی اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کر کے باہر آئیں گے۔ عمران خان کوئی این ار آو قبول نہیں کریں گے۔
Tags #CivilDiscobedience #DailyPakistanOnline #EconomicCrisisPakistan #GovernmentInefficiency #GovernmentNegotiations #GovernmentStatements #ImranKhan #ImranKhanInnocence. #JusticeSystemPakistan #NoNRO #PakistanTehreekInsaf #PeshawarNews #PoliticalCrisisPakistan #PTILeadership #PTINegotiations #ShaukatYousafzai #StruggleForJustice
Check Also
نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک
ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …
مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …
ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری
عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …
عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ
ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک
جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …