Home / بزنس / حکومت نے رواں مالی سال 1150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ فراہم کی، اقتصادی سروے

حکومت نے رواں مالی سال 1150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ فراہم کی، اقتصادی سروے

حکومت نے رواں مالی سال 1150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ فراہم کی، اقتصادی سروے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی سروے کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 1150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ فراہم کی اور 2 ارب 86 کروڑ ڈالر قرض پرحکومتی ضمانت فراہم کی ہوئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق حکومت نے رواں سال سیلزٹیکس کی مد میں 518 ارب 81 کروڑ روپے کی ٹیکس رعایت دی ،انکم ٹیکس میں 378 ارب روپےکا ریلیف دیا، کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے باعث 253 ارب 11 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ،آزاد تجارتی معاہدوں کے تحت 45 ارب روپے کی چھوٹ دی گی.

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال حکومت نے 115 ارب روپے کے قرض پرحکومتی ضمانت فراہم کی مجموعی طور پرحکومتی ضمانت 1890 ارب روپے ہوگئی اس کے علاوہ حکومت نے 2 ارب 86 کروڑ ڈالر قرض پربھی ضمانت فراہم کی ہوئی ہے، اقتصادی سروے کے مطابق اس میں پاسکو اورٹی سی پی کی طرف سے اجناس کی خریداری کیلئے بینکوں سے لیا گیا قرض شامل نہیں جو رواں سال مارچ تک 649 ارب روپے تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar