Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا‘ مومنہ وحید

حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا‘ مومنہ وحید

حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا‘ مومنہ وحید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری کی منظوری دےدی گئی اور ان عہدوں پر جلد تقرر کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا،جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کےلئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیں،علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar