Breaking News
Home / پاکستان / حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے. فریقین سے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں بلاول بھٹو زرداری

حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے. فریقین سے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں بلاول بھٹو زرداری

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے ، فریقین کو معاملے پر سمجھانے کیلئے تیار ہیں ،وفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں، عالمی وباء کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے،پاک فوج اور رینجرز سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس سے صوبائی حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی، اگر وفاقی حکومت کی یہ پالیسی رہی کہ صوبے اپنے مسائل خود دیکھیں تو وفاق اسلام آباد تک محدود ہوجائیگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹِی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے، ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومتِ سندھ حکومت شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ گورنر سندھ لاک ڈاوَن کی مخالفت کرتا رہا ہے، وفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اانہوں نے کہاکہ وفاق کے عدم تعاون کے باعث صوبے اس مہلک وباء کے خلاف لڑائی میں انتہائی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کروناوائرس بہت بڑا بحران ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا بھی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے احساس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر غریب، محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ہمیں سب سے زیادہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ عزیز ہیں، موجودہ حکومت غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدام اٹھا رہی ہے، وہ تمام ادارے پی پی پی کے ادوار حکومت میں ہی قائم ہوئے۔ بلاول بھٹو زر داری نے حکمران جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کنٹینر سے اتریں اور وزیر اعظم بن کر کام کریں، البتہ اگر انہیں کام کرنے میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دیں اور کسی اہل کو یہ کام سونپیں تاکہ ہم یکجا ہو کر اس وبا کا سامنا کرسکیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar